موجیں ختم، اب سرکاری سکول سربراہان کو ترقیاں پانے کیلئے پاپڑ بیلنا پڑیں گے

موجیں ختم، اب سرکاری سکول سربراہان کو ترقیاں پانے کیلئے پاپڑ بیلنا پڑیں گے
کیپشن: City42 - Teachers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سرکاری سکولوں کے سربراہان کے مزے ختم ہوگئے۔ محکمہ تعلیم نے سکول سربراہان کی ترقیاں امتحان سے مشروط کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول سربراہان کی ترقیاں امتحان سے مشروط کرنے کی نئی حکمت عملی تیار  کرلی ہے۔ گریڈ 17 سے 20 کے سکول سربراہان کو پرموشن لنک ٹریننگ کے بعد امتحان لازمی پاس کرنا ہوگا۔امتحان پاس کرنیوالےسکول سربراہان کواےاوراےپلس سکول میں تعینات کیا جائیگا جبکہ امتحان پاس نہ کرنےوالےسربراہان ترقی کی دوڑمیں پیچھےرہ جائیں گے۔

 پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ رانا عطاء محمد کا کہنا ہے کہ سکول سربراہان کی ترقیاں امتحان سے مشروط کرنے کا فیصلہ درست نہیں، وہ اس فیصلے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer