مصور انصاری: ملتان سے تحریک انصاف کی سب سے بڑی وکٹ گر گئی ، رانا قاسم نون نے لندن میں باقاعدہ ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں سابق پی ٹی آئی رہنما اور رانا قاسم نون نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔
یاد رہے کہ رانا قاسم نون ملتان vi سے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے،رانا قاسم نون آئندہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیںگے۔