اسد ملک:نواز شریف کی پاکستان روانگی کا شیڈول آ گیا۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی پاکستان روانگی کا شیڈول تیار ہوگیا ہے۔ شیڈول کے مطابق نواز شریف لندن سے 12 یا 13 اکتوبر کو مشرق وسطیٰ کے ممالک کے دوروں پر روانہ ہونگے، ان ممالک میں قطر اور سعودی عرب بھی شامل ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے لیڈر نواز شریف لندن سے قطر اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے جس کے بعد نواز شریف روضہ رسول صلی للّٰہ علیہ وسلم پر حاضری دینگے اور پھر دبئی روانہ ہونگے۔
دبئی پہنچنے کے بعد مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کرے گی اور پھر دبئی سے معمول کی پرواز کے زریعہ نواز شریف لاہور ائر پورٹ پر لینڈ کریں گے۔