ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی نے سود کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: نگراں وزیر اعلیٰ نے تھانوں میں سرپرائز وزٹ کے دوران، ایک ایس ایچ اور کی چھٹی کر دی، سود کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ محسن نقوی نےرات گئےسے علی الصبح تک مختلف تھانو ں کا  سرپرائز وزٹ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ اور تھانہ شفیق آباد بند روڈ کا معائنہ کیا ۔ تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ میں موبائل چوری و ڈکیتی کی درخواستوں پر24 گھنٹے میں ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے پر شدید برہم ہو ئے. محسن نقوی کا ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ کو فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔سود خوروں کے ستائے ملزم کی واجب الادا رقم خود ادا کرنے کا اعلان کر کے اسکی رہائی کی کارروائی شروع کروا دی اور سود کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا۔

ایس ایچ او کی چھٹی

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خود تھانے کے کمپیوٹر پر بیٹھ کر ریکارڈ کا تجزیہ کیا۔ انہوں نے ریکارڈ  کی چھان بین کے بعد  کہا کہ چار روز ہو گئے ، ایک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی !! یہاں لکھا ہوا ہے کہ 24 گھنٹے میں ایف آئی آر درج ہو گی۔اگر اپنے لکھے پر بھی عمل نہیں کرنا تو اسے پھاڑ دو !! اس دوران آئی جی  پولیس نے اپنے طور پر شہری کو مطمئین کرنے کی کوشش کی اور اہوں نے وزیراعلیٰ کے سامنے بھی ایس ایچ او کی صفائیاں پیش لکیں لیکن وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب کی بھی ایک نہ سنی ۔ایس ایچ او ذمہ دار ہے، فوری تبدیل کرو !! وزیراعلیٰ غصے میں آ گئے اور موقع پر ہی آرڈر جاری کر دیا۔

نگران وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ مقررہ مدت میں درخواستوں پر مقدمہ درج ہونا چاہیے،اندراج مقدمہ میں کسی صورت تاخیر برداشت نہیں۔
انہوں نے دونوں تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں پر ہونیوالی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ دونوں تھانوں میں فرنٹ ڈیسک،مال خانے،محرر روم و دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-09-30/news-1696083411-2950.jpg
وزیراعلیٰ
API Response:

">محسن نقوی نےحوالات میں ملزمان سے ان کےکیسز بارے پوچھا۔ سود کی رقم واپس نہ کرنے ،چیک باؤنس کیس کاملزم اپنی داستان سناتے ہوئے رو پڑا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نےاسے دلاسہ دیا اور انصاف فراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی۔


انہوں نے ملزم کےذمہ واجب الااد رقم خودادا کرنے کا اعلان کر دیا اور اس کی رہائی کیلئے قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔


شفیق آباد تھانہ
شفیق آباد تھانے میں خواتین سائلین نے وزیراعلیٰ کو اپنے کیس سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے خواتین کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دےدیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تھانہ شفیق آباد کےمال خانہ کوبہتر جگہ منتقل کرنےکی ہدایت کر دی۔
صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او بھی ہمراہ تھے۔