اے این ایف نے پیاز میں چھپائی گئی منشیات پکڑ لی

اے این ایف نے پیاز میں چھپائی گئی منشیات پکڑ لی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی سے کنٹینر میں سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق دوحہ کیلئے بک کیے گئے کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے، تلاشی لینے پر پیاز سے بھرے کنٹینر میں چھپائی گئی 125 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 89 کلو منشیات برآمدکرلی، 3 خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار۔
 ترجمان نے بتایا کہ پیاز کنٹینر میں حیدرآباد سے دوحہ کیلئے بک کرائے گئے تھے، برآمدہ چرس کو مہارت کے ساتھ پیاز کی جھلیوں میں چھپایا گیا تھا۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ کنٹینر کراچی کی نجی کمپنی کی جانب سے قطر کیلئے بک کیا گیا تھا، منشیات قبضے میں لےکر ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔