ویب ڈیسک: سائفر کی سازشی کہانی کا پارٹ ٹو بھی آگیا، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی گفتگو منظر عام پر آگئی۔
عمران خان کی منظر عام پر آنے والی آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ وہ شاہ محمود قریشی سے مخاطب ہوکر کہتے ہیں" شاہ جی ہم تینوں نے اور فارن سیکرٹری نے کل میٹنگ کرنی ہے، ہم نے کہنا ہے فارن سیکرٹری نے لیٹر کے خاموشی سے منٹس لکھ دیئے، یہ اعظم کہہ رہا ہے اس کے منٹس بنا لیتے ہیں اسے فوٹو اسٹیٹ کر کے رکھ لیتے ہیں، یہ سائفر آٹھ نو کو آیا ہے، لیکن میٹنگ سات کو ہوئی ہے ہم نے تو امریکنز کا نام ہی نہیں لینا کسی صورت۔"
چیئرمین پی ٹی آئی نے شاہ محمود سے کہا کہ "پلیز کسی کے منہ سے نام نہ نکلے ، کس ملک سے لیٹر آیا میں کسی کے منہ سے اس کا نام نہیں سننا چاہتا۔ اسد عمر نے کہا کہ آپ جان کے لیٹر کہہ رہے ہیں یہ لیٹر نہیں میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے۔ اس پر عمران خان نے کہا کہ یہ میٹنگ کی وہی ٹرانسکرپٹ ہے لیٹر یا ٹرانسکرپٹ ایک ہی چیز ہوتی ہے۔
سائفر کی سازشی کہانی کا پارٹ ٹو بھی آگیا، عمران خان اور شاہ محمود
— City42 (@city42) September 30, 2022
قریشی کی مبینہ آڈیو لیک#City42 #ImranKhan #audioleak #Hacker pic.twitter.com/BdXddLKDPy