وزارت پاور ڈویژن کا بجلی چوری روکنے کیلئے جدید میٹرز لگانے کا حکم

Electricity
کیپشن: Electricity
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) شہر میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہونے لگی، لیسکو کے 75 الیون فیڈرز پر 15 سے 40 فیصد بجلی چوری ہونے سے ماہانہ کروڑوں روپے کا خسارہ ہونے لگا۔

بجلی چوری روکنے کیلئے وزارت پاور ڈویژن نے ہائی لائن لاسز والے فیڈرز پر جدید میٹرز لگانے کا حکم دیدیا، ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر منصوبہ کے تحت جدید میٹرز کی تنصیب کی جائے گی.

دستاویزات کے مطابق ایئرپورٹ سب ڈویژن میں چار جبکہ ضرار شہید روڈ سب ڈویژن میں آٹھ فیڈرز پر چوری کی شرح سب سے زیادہ ہے.

الطاف کالونی اور برکی روڈ سب ڈویژن میں چار چار فیڈر، بی آر بی سب ڈویژن پانچ، گلدشت ٹاؤن چار، صدر اور تاجپورہ سب ڈویژن میں ایک ایک فیڈر پر بجلی چوری ہونے لگی۔