(ویب ڈیسک) گزشتہ روز برطانوی ماڈل و اداکارہ کیٹی پرائس شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہو گئیں تھیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپو رٹ کے مطابق اداکارہکیٹی پرائس کو حراست میں بھی لیا گیا تھا۔ وہ شراب کے نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلا رہی تھیں جس سے گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی تھی،حادثے میں وہ زخمی ہو گئی تھیں جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اب برطانوی ماڈل اور اداکارہ کیٹی پرائس نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کا اعتراف کر لیا ہے، مقدمے کا فیصلہ اس سال دسمبر میں سنایا جائے گا ۔ماڈل نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ان کے پاس کار انشورنس بھی نہیں تھی جس کے بعد ان پر کئی پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ 43 سالہ اداکارہ نے عدالت میں تمام الزامات کا دفاع کرنے کی بجائے ان کا اعتراف کر لیا ہے جس کے بعد انہیں 15 دسمبر کو سزا سنائی جائے گی جس میں قید بھی ہوسکتی ہے۔