(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی عاصم اظہر کے ساتھ گانا گاتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں صبا قمر گانے کی لائنز گنگنا رہی ہیں ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے صبا قمر کی گلوکاری کی صلاحیت کےمعترف عاصم نے انہیں "استاد جی" کہا۔ صبا قمر نے اپنے پیغام میں عاصم اظہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ "میں نے سن رکھا ہے کہ ایک بڑا پروجیکٹ آنے والا ہے، کیا آپ ہمارے مداحوں کے ساتھ تھوڑا سا راز شیئر کریں گے؟انہوں نے عاصم اظہر سے یہ بھی دریافت کیا کہ آپ میری گلوکاری کی صلاحتیوں سے مرعوب ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہی صبا قمر نے اپنی گلوکاری کی دنیا میں انٹری کا عندیہ ایک سوشل میڈیا پیغام میں دیا تھا۔ ایک تصویر میں اداکارہ موسیقی کے آلات کے ساتھ دکھائی دی تھیں صبا قمر نے ساتھ لکھا تھا کہ کیا آپ نئے گانے کے لیے تیار ہیں؟