(ویب ڈیسک)اندرون ملک پروازوں میں کھانےاورمشروبات کی اجازت دےدی۔ مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
رپورٹ کے مطابق شہری ہوابازی کے ادارے نےڈومیسٹک پروازوں سےمتعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئےاندرون ملک پروازوں میں کھانے اور مشروبات کی اجازت دےدی۔ اس حوالے سے شہری ہوابازی کی اتھارٹی کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سےنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔اندرون ملک پروازوں پر دوران سفر ماسک کااستعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔ یادرہے یہ فیصلہ کورونا کیسز میں کمی کےبعدکیا گیا۔