(جنید ریاض)کورونا کے باعث پہلے ہی تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہو ئی ہیں اور اب گورنمنٹ گرلز سکولوں میں طالبات کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی۔
بیشتر گرلز سکول طالبات کو سائنس سیکشن میں داخلہ دینے سے انکار کرنے لگے۔ ذرائع کے مطابق کمزور طالبات کو سائنس سیکشن سے نکالا جا رہا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ حیرت ہے بچوں کا رزلٹ اہم ہے تعلیم نہیں۔
اساتذہ کا بچوں کو کہنا ہے کہ آرٹس پڑھیں ورنہ سکول چھوڑ دیں، اکثر گرلز سکول کی ہیڈز نے والدین کو وارننگ بھی جاری کی ہے۔ صدر پیکٹ پنجاب کاشف شہزاد چودھری کا کہنا ہے کہ طلباء سائنس پڑھیں یا آرٹس یہ ان کی مرضی ہے۔ کاشف شہزاد چودھری نے مزید کہا کہ میٹرک تک بنیادی تعلیم طلباء کا حق ہے، کوئی انہیں ان کے حق سے نہیں روک سکتا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن ایسی شکایات کا فوری نوٹس لے کر سکولوں کو ہدایت جاری کریں۔