ویب ڈیسک: لاہور میں ڈاکو بے لگا م ،بادامی باغ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ میں دن دیہاڑے کار سوار کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین ڈاکوؤں نے کار سوار کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ تینوں ڈاکو دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔
لاہور،بادامی باغ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات!@OfficialDPRPP pic.twitter.com/lNSZl6zKxo
— Abdullah Malik (@abdullahmal99) September 30, 2021
شلوار قمیض میں ملبوس ڈاکو نے گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹا. فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو کے دیگر دو ساتھی واردات کا پہرہ دیتے رہے۔ تینوں ڈاکو شہری عدنان سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔شہری عدنان اسلام نے مقدمہ کے اندراج کےلئے درخواست دے دی۔