انعامی بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں توسیع 

prize bond of national savings
کیپشن: prize bond
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزارت خزانہ نے انعامی بانڈز کی واپسی، تبدیلی یا کیش کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی، اب بانڈز 30 ستمبر کی بجائے 31 دسمبر تک تبدیل کرائے جا سکیں گے۔

 رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان  نے 15، 25 اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کو کیش، رجسٹرڈ یا تبدیل کرانے کے لیے 30 ستمبر تک کی تاریخ مختص کی تھی جسے اب بڑھا کر 31 دسمبر تک کردیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اس حکومتی اقدام سے پہلے 15 ہزار روپے کے پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری 192ارب روپے تھی جو اب کم ہو کر 32 ارب روپے پر آگئی ہے، 25 ہزار روپے کے پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری 164 ارب روپے سے کم ہو کر 4 ارب روپے اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری 259 ارب روپے سے کم ہو کر 1 ارب 20 کروڑ روپے پر آ گئی ہے۔