علی ساہی : اب فروخت کنندہ اور خریدکنندہ کے انگوٹھے کی تصدیق کے بغیر گاڑی ٹرانسفر نہیں ہوسکے گی۔محکمہ ایکسائز نے نادرا کے ساتھ مل بائیو میٹرک ٹرانسفرکےلئے سسٹم تیار کرلیا ۔۔بیس اکتوبرکےبعد لاہورسمیت پنجاب بھر میں اغاز کردیا جائے گا
رپورٹ کے مطابق 8لاکھ سے زائداوپن لیٹر پر گاڑی چلانے والے شہری مشکل میں پڑگئے ہیں کیونکہ ڈی جی ایکسائز رضوان اکرم شیروانی کا کہنا ہے کہ ٹرانسفر کا سسٹم شفاف بنانے کےلئے بائیومیٹرک سسٹم تیارکرلیا گیا اور اکتوبرکے اختتام سے گاڑی وموٹرسائیکل بغیر بائیومیٹرک تصدیق کے ٹرانسفرنہیں ہوگی۔ایکسائز نے نادرا کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دے کرپی ائی ٹی بی کی مدد سےسسٹم تیار کرلیاگیا ہے۔بائیومیٹرک کا اغاز کرکے ٹرانسفر ڈیڈ ختم کردی جائے گی اور انگوٹھے کی تصدیق ہی ڈیڈ کا متبادل کے طور پر استعمال ہوگا۔شہری سہولت مراکز اور ایکسائز دفاتر سے بائیو میٹرک کروا سکیں گے جہاں پرسکینگ مشینیں جلد نصب کردی جائیں گی۔ایک بائیو میٹرک تصدیق کے لئے 120 روپے فیس مقررکی گئی ہے۔بائیو میٹرک تصدیق سے گاڑی مالک کے بغیر ٹرانسفر نہیں ہوسکے گی اور اس سے جو ائے روز کیسز کا عدالتوں میں جعلی ٹرانسفر کی وجہ سے رہتا تھا وہ ختم ہو جائے گا جبکہ کمپنیوں اور بینکوں کی جانب سے رجسٹریشن کے لئے نمائندے مخصوص کرنا پڑیں گے۔۔