روایتی سائرن ختم، اب ایمبولینس سے موسیقی سنائی دے گی

Ambulance
کیپشن: Ambulance
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر نئی دلی میں اب بہت جلد ایمبولینس سے  روایتی سائرن کے بجائے طبلے اور بانسری کی موسیقی سنائی دے گی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وبا کےدوران   بھارت میں ہر طرف مریضوں کی وجہ سے ایمبولینسز گھومتی رہیں جس کے سائرن کی وجہ سے لوگوں میں خوف پیدا ہوگیا اور اسی خوف کو ختم کرنے کیلئے ایمبولینس کے سائرن کوبانسری اور طبلے کی موسیقی میں تبدیل کیا جارہا ہے  تاکہ لوگ سنیں تو گھبرائیں نہیں۔

 نئی دہلی کے یونین روڈ ٹرانسپورٹ منسٹر نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جلد ہی سائرن کی چیختی ہوئی آواز کو بانسری اور طبلے کی موسیقی میں بدل دیا جائے گا۔