ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو 246 نئی گاڑیاں مل گئیں

LWMC
کیپشن: LWMC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آئوٹ فال روڈ (عظمت سعید) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی آپریشن کیلئے 246 نئی گاڑیاں مل گئیں، صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 10 دنوں میں صفائی کی صورتحال میں واضح بہتری نظر آئے گی۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے فلیٹ میں 246 نئی گاڑیوں کا اضافہ ہو گیا، اس موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جدید مشینری اور وسائل کی فراہمی سے ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی میں واضح بہتری آئے گی اور شہر دوبارہ صاف ستھرا ہو جائے گا.

تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر نے اپنی توپوں کا رخ شریف خاندان کی طرف موڑ دیا، بولے سب سے بڑا کرپٹ لیڈر نوازشریف تھا، شہباز شریف خاندان سے الگ نہیں، سارے خاندان نے جو لوٹ مار کی ہے، اس کا سب کو پتہ ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے لوٹ مار زیادہ اور کام کم کیا جس کی وجہ سے مسائل کا سامنا رہا۔

دوسری جانب راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پنجاب حکومت سے 24 نئی گاڑیاں مانگ لیں، 16 گاڑیاں افسروں کو دی جائیں گی جبکہ 6 گاڑیاں آپریشنل مقاصد کیلئے استعمال ہوں گی۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سمری بھجوا دی۔ روڈا کی یہ سمری محکمہ خزانہ میں پہنچ گئی ہے، محکمہ خزانہ مالی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد سمری کی منظوری کا فیصلہ کرے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer