گوشت کے بعد سبزیوں کی قیمتیں بھی آسماں کو چھونے لگیں

vegetable and chicken price hike
کیپشن: vegetable and chicken price hike
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گوشت اور دالوں کی بڑھتی قیمتوں کے بعد اب سبزیوں کی قیمتیں بھی آسماں کو چھونے لگی ہیں، سزیوں کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے عام عادمی کی قوت خرید سے دور ہیں ۔
  تفصیلات کےمطابق   گوشت اور دالوں کی بڑھتی قیمتو ں کے بعد سبزیاں عام شہری کی قوت خریدسےباہر ہوگئیں، شہری مارکیٹس میں ایک ہی سبزی کےریٹ مختلف ہونےکاشکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔ آلو60کی بجائے63،ادرک300روپےسے310روپےکلو میں فروخت ہورہی ہے، پیاز45کی بجائے50،شلجم100روپےسے110روپے،بندگوبھی60سے65اورمٹر280روپےکلو، کریلے120،شملہ مرچ160سے162روپےکلو،بھنڈی60سے62،لیموں170سے175روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔

 دوسری جانب  چکن کی قیمت میں 5 روپے اضافہ، 296 روپے کلو ہوگیا، فارمی انڈے 180 روپے درجن فروخت کیے جارہے ہیں۔برائلرمرغی کے گوشت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چکن گزشتہ روز 291 روپے کلو تھا، جو اب بڑھ کر 296 روپے کلو ہو گیا ہے۔ جبکہ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 196 روپے اور پرچون ریٹ 204 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کی پیٹی 5 ہزار 280روپے میں دستیاب ہے۔ تاہم دکانداروں کی جانب سے منہ مانگے دام وصول کیے جارہے ہیں۔ شہری شدید مہنگائی کے سبب پریشان دکھائی دیتے ہیں۔