پی آئی اے پائلٹس کیلئے باآخر اچھی خبر آ ہی گئی

پی آئی اے پائلٹس کیلئے باآخر اچھی خبر آ ہی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) سی اے اے نے دو بہنوں سمیت مشتبہ لائسسنز کی فہرست میں شامل 58 پائلٹوں کو کلیئر کردیا۔ سی اے اے کی جانب سے مرحلہ وار پائلٹس کی کیلئرنس کا عمل جاری ہے۔ 

مشتبہ لائسنسز کی فہرست میں شامل 58 پائلٹ کے لائسنسز کلئیر قرار دے دیئے گئے،  کلئیر لائسنسز قرار دئیے جانے والے پائلٹس کی فہرست میں بوئنگ 777 اڑانے والی مریم مسعود اور ارم مسعود نامی سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔کلیئر ہونے والے پائلٹوں میں وقاص حسین، طاہر عثمان، اسد علی، مقصود احمد، محمد خالد، معاویہ محمد، محمود احمد، نوید الحسن، فرخ احمد، سیماب جان،حیدر مختار، ہما لیاقت، شاہدہ اسماعیل، رمیض عابد سمیت دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر ہوا بازی نےقومی اسمبلی میں 262 پائلٹس کے لائسنسز مبینہ جعلی ہونے کی فہرست پیش کی گئی تھی ۔ فہرست میں پی آئی اے، سیرین ائیر ، ائیر بلیو اور شاہین ائر کے پائلٹس شامل تھے۔ فہرست کے مطابق پی آئی اے کے 141 پائلٹس مشتبہ لائسنسز کے حامل جبکہ اسکروٹنی کے بعد  یہ تعداد 104 رہ گئی تھی۔

وزیر ہوا بازی کے اعلان پر یورپی یونین،امریکہ اور برطانیہ نے پی آئی اے پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی ، مشتبہ لائسنسنز کے حوالے سے مختلف ممالک میں موجود پاکستانی پائلٹس کی فلائی کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ جس پر سی اے اے کی جانب سے مرحلہ وار پائلٹس کی کیلئرنس کا عمل جاری ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer