انکم ٹیکس ریٹرن کی آج آخری تاریخ, وکلا کاایف بی آر سے اہم مطالبہ

انکم ٹیکس ریٹرن کی آج آخری تاریخ, وکلا کاایف بی آر سے اہم مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ,پاکستان ٹیکس بار کے رہنما محمد محسن ورک اور دیگر بارعہدے داروں نے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی آج تیس ستمبر آخری تاریخ ہے،پاکستان ٹیکس بارکےرہنمامحمدمحسن ورک اوردیگربارعہدیداروں نے ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔پاکستان ٹیکس بار کے رہنما محمد محسن ورک ایڈووکیٹ نےکہا ہےکہ ٹیکس ریٹرن جمع کروانےکیلئے 90 دن کا وقت دینا قانونی طور پر لازمی ہے ۔30 ستمبر کو آخری تاریخ قرار دینا انکم ٹیکس کے سیکشن 118 اور رول 31 کی خلاف ورزی ہے .
پاکستان ٹیکس بارکےرہنمامحمد محسن ورک نےسٹی فورٹی ٹوسےگفتگوکرتےہوئےکہا کہ ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کر کےحکومتی ریونیو میں اضافہ کیاجاسکتا ہے ۔کوروناکی وجہ سےٹیکس گزارفوراً ٹیکس ریٹرن جمع کروانےکی پوزیشن میں نہیں ۔ ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع سےکی کاروباری افراد فائدہ اٹھا سکیں گے ۔محسن ورک ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر فوری طور پر ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں کم از کم تین ماہ کی توسیع کرے۔

محسن ورک ایڈووکیٹ کا کہناتھا کہ 30 ستمبر کو آخری تاریخ قرار دینا رولز کی خلاف ورزی ہے۔تاریخ میں توسیع کر کے ریونیو میں اضافہ کیا جا سکتا ہے،کچھ وکلاء فوری ٹیکس دینے کی پوزیشن میں نہیں۔
وکلاء رہنماء اور کاروباری افرادکہتےہیں کہ حکومت ان کا ٹیکس ریٹرن کی مدت میں نوے روز توسیع کا مطالبہ پورا کرے ۔قانونی تقاضا پورا کرنے کےساتھ ساتھ حکومت کے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer