ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریٹائرڈ اساتذہ کیلئے شاندار خبر آگئی

ریٹائرڈ اساتذہ کیلئے شاندار خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ریٹائرڈ اساتذہ کے واجبات کی ادائیگی کے لئے  30 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرالی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور میں سینکڑوں ریٹائرڈ اساتذہ کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ حل ہونے کے قریب پہنچ گیا، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 30 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرالی۔ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام ریٹائرڈ اساتذہ کو مرحلہ وار ادائیگیاں کردی جائیں گی۔

صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر اشفاق یونس کا کہنا ہے کہ 30 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرواناسی ای او ایجوکیشن کا احسن اقدام ہے۔ ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اللہ رکھا کا کہنا ہے کہ سی ای او ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کو ان سروس پرموشن دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ فیصلے سے اساتذہ کی داد رسی ہوگی۔

دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے سکول انفارمیشن سسٹم کا نیا ورژن متعارف کروادیا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے سیس کا نیا ورژن متعارف کروادیا۔نیا ورژن فائیو ون ایٹ کے نام سے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ سیس کا نیو ورژن پلے سٹور سے ڈاون لوڈ کیا جاسکے گا۔

تمام اساتذہ کے لئے سیس پر لاگ ان کیلئے ایپلی کیشن کو ایک بار اپ ڈیٹ کرنا لازمی ہوگا۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق سیس کو اپ ڈیٹ کرکے نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer