ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل,ہائی سپیڈ ڈیزل سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل,ہائی سپیڈ ڈیزل سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لئے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کردیا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھیج تھی،سمری میں  ‏ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ اورڈیزل کی قیمت میں2روپے لٹرکمی تجویزدی گئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کی سمری یکم سے 15 اکتوبر کےلیے بھجوائی گئی ہے۔قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےدےگی۔قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں  اوگرا نے یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی تھی، اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 9.71 روپے اضافے کی تجویز دی تھی۔  ہائی سپیڈ ڈیزل 9.50 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردیا تھا۔

وزیراعظم کا مزید کہناتھا کہ مشکل حالات میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا،حکومت کی جانب سےعوام کو اس مد میں 17 ارب روپےکی سبسڈی دی گئی۔عوام پہلے ہی پریشان ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرسکتے۔ اوگرا نے یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی۔



 

M .SAJID .KHAN

Content Writer