عثمان علیم: پاکستان سری لنکا ٹاکرا، ضلعی انتظامیہ نے میچوں میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کا ڈیوٹی پلان جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سےجاری ڈیوٹی پلان کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک اور سیکرٹری آر ٹی اے غیاث الدین ٹرانسپورٹ کے معاملات کو دیکھیں گے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انور بریار پارکنگ ایریاز کے تمام تر انتظامات کو مانیٹر کریں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیز کیساتھ تعاون کریں گے، اے سی رائیونڈ عدنان بدر، ڈپٹی چیف آفیسر اقبال زون، زیڈ او شیخ مظہر حسین، اسسٹنٹ کمشنر سٹی فضل ربی چیمہ، ڈپٹی چیف آفیسر ڈی جی بی ٹی زون اور زیڈ او شیخ محمد طاہر، اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا، ڈپٹی چیف آفیسر گلبرگ ظفر قریشی، زیڈ او آر گلبرگ عامر بٹ، زیڈ او گلبرگ ندیم باجوہ کو بھی ڈیوٹیاں مل گئیں۔
اے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگر، ڈپٹی چیف آفیسر واہگہ زون، زیڈ او آر عزیز بھٹی ٹاؤن بھی ڈیوٹی دیں گے،تحصیلدار ماڈل ٹاؤن مین گیٹ پی سی بی پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ تحصیلدار سٹی ساجد قریشی قذافی اسٹیڈیم کے داخلی گیٹ اور لبرٹی سائٹ پر انتظامات کو دیکھیں گے، سب رجسٹرار عثمان بخاری، زیڈ او آر سمن آباد زون، سب رجسٹرار گلبرگ اور زیڈ اوآر علامہ اقبال زون کوبھی ذمہ داری مل گئی، ڈپٹی چیف آفیسر حارث جلیل، سب رجسٹرار نشتر زون، زیڈ او آر عزیز بھٹی زون پارکنگ کے انتظامات کو دیکھیں گے۔
افسران کا ڈیوٹی روسٹر پلان ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ نے جاری کیا۔