ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ زبانی باتیں بہت ہوچکیں, اب کام کر کے دکھائیں گے‘‘

’’ زبانی باتیں بہت ہوچکیں, اب کام کر کے دکھائیں گے‘‘
کیپشن: City42 - CM Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ زبانی باتیں بہت ہوچکیں، اب کام کر کے دکھائیں گے۔ پنجاب میں اب ہمارے ترقیاتی کام بولیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے ڈی جی خان اور بہالپور ڈویژن کےاراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے پاکستان میں غریب کو اس کا حق دیں گے، سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ملک اصل سمت سے ہٹ گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اصل منزل سے ہٹانے والے قوم کے مجرم ہیں،ایک ماہ میں پاکستان کو اصل منزل کی طرف رواں دواں کردیا، ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ نئے پاکستان میں سیاستدان اور افسر عوام کی خدمت کریں گے، نئے پاکستان میں جلد خوشحالی عوام کا مقدر ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer