(علی اکبر) تحریک انصاف نے کرپشن کی سزا، سزا موت کرنے کی تجویز دے دی۔ اس حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کرپشن پر سزائے موت کیلئے قانون سازی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے رہنما ندیم قریشی کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی تباہی میں مرکزی کردار کرپشن کا ہے، کرپشن کے ناسور نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔ ملکی ترقی کے لیے کرپشن کو ختم کرنا ناگزیر ہوچکا ہے،کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے اس کی سزا موت رکھی جائے۔
قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کرپشن پر سزائے موت دینے کے حوالے سے جلد از جلد قانون سازی کرے۔