ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئرصحافی جواد نذیر کو سپرد خاک کر دیا گیا

سینئرصحافی جواد نذیر کو سپرد خاک کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن خالد) سینئرصحافی و کالم نویس جواد نذیر کی نمازہ جنازہ ادا  کر دی گئی ، معروف صحافتی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق جنگ گروپ سے منسلک سینئر صحافی جواد نذیر کی نمازہ جنازہ نیو مزنگ میں قادریہ رضویہ میں ادا کی گئی،سینئر تجزیہ نگار سلمان غنی،افتخار احمد،صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری،رئیس انصاری ، ارشد انصاری،خاور نعیم ہاشمی، شعیب بن عزیز،شفیق اعوان،گوہر بٹ، جمیل چشتی، ناصر نقوی اور امین حفیظ سمیت صحافتی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی،مرحوم کو میانی صاحب قبرستان میں سپردخاک کیا گیا،جواد نذیرنے پسماندگان میں دو بیوہ اور چار بچوں کو چھوڑا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer