( ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں گریڈ 20 میں براہ راست ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی بھرتی کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا، بی اے ایل ایل بی اور دس سالہ پریکٹس رکھنے والے وکلاء درخواستیں دینے کے اہل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں گریڈ 20 میں براہ راست ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی بھرتی کا آغاز یکم اکتوبر سے ہو رہا ہے، دس سالہ پریکٹس ،35 سے 45 سال تک کی عمر اور دیگر شرائط پر پورا اترنے والے امیدوار وکلاء درخواستیں دینے کے اہل ہوں گے، امیدوار لاہور ہائیکورٹ میں آن لائن درخواستیں دے سکیں گے، درخواستوں کی وصولی کے بعد ان کی سکروٹنی ہوگی اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے امیدوار کو تحریری امتحان لینے کے لئے کال لیٹر بھیجے جائیں گے, امیدواروں سے فوجداری قوانین، سول لاز، انگلش، اردو اورجنرل نالج سمیت دیگر مضامین پر مشتمل گیارہ سو مضامین کے تحریری امتحان لیاجائے گا۔
تحریری امتحان میں پچاس فیصد نمبرز حاصل کرنے والے امیدواروں کو ہی انٹرویوز کے لئے بلایا جائے گا،لاہور کے ججز پر مشتمل کمیٹی امیدواروں سے انٹرویو کرے گی اورکامیاب ہونے والے امیدواروں کو گریڈ بیس میں براہ راست ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھرتی کیا جائے گا۔