اویس کیانی : حج پالیسی 2024 کی منظوری، حکومت نے حج کے خواہش مند افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری حج آپریشن سید عطا الرحمن نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شارٹ حج 25 دنوں تک بھی ہو سکے گا،اس کے ساتھ ساتھ اب فیملی کے 2 افراد کو بھی کمرہ مل سکے گا ، سید عطا الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ حجاج کو مزید آپشنز بھی دیے گئے ہیں ، ہر حاجی کو حج سم لینا لازمی ہو گا،اس سم میں واٹس آپ اور گھر پر بات ہو سکے گی،حج سم کا نمبر وہی ہو گا جو حاجی کا حج داخلہ نمبر ہو گا۔
خواتین کیلیے محرم کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے البتہ شوہر یا والد کا حلف نامہ دینا ہو گا، سپانسر شپ اور ڈالر والی سکیم سے جو سیٹیں بچ جائیں گی اس کا فیصلہ کمیٹی دیکھے گی ،حج پچھلے سال کے مقابلے میں 1 لاکھ روپے سستا کیا گیا ہے ،اس دفعہ حاجیوں سے دس لاکھ 75 ہزار روپے لیے جائیں گے۔