ویب ڈیسک:مصر کی بندرگاہ اسکندریہ سے دارالحکومت قاہرہ کی جانب آنے والے ہائی وے پر خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ مصر کے گورنریٹ بہیرا کی ہائی وے پر پیش آیا،انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک مسافر بس مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی جانب رواں دواں تھی کہ صبح کے وقت شدید دھند کے باعث ہائی پر کھڑی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے بعد دیکھتے دیکھتے دیگر گاڑیاں بھی پہلے بس اور پھر ایک دوسرے میں جاگھسیں۔
الاحرام اخبارنے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایک گاڑی سے تیل کا اخراج ہوا، اس کے سبب کچھ گاڑیوں سےآپس میں ٹکرانے کے بعد کئی گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آگئیں جس سے بڑے پیمانہ پر ہلاکتیں ہوئیں۔ ان گاڑیوں کے ساتھ پیچھے سے آنے والی مزید گاڑیاں ٹکراتی رہیں جس سے بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔
الاحرام نے بتایا کہ 29 گاڑیاں حادثے کا ژکار ہوئیں، اور ایک مسافر بس سمیت 6 گاڑیاں آگ لگنے سے جل کر خاکستر ہو گئیں۔ اس نے "کم از کم 18" لوگ حادثے میں جھلسنے کے سبب فوت ہو گئے۔
مصری موسمیاتی اتھارٹی نے ایک روز قبل شاہراہوں پر شدید دھند کے بارے میں خبردار کیا تھا۔
مصر میں مہلک سڑک حادثات نسبتاً عام ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کا کہنا ہے کہ 2021 میں سڑک کے حادثات میں 7000 افراد ہلاک ہوئے۔ حادثات کی ذمہ داری اکثر لاپرواہی سے ڈرائیونگ اور سڑک کی خراب حالت پر عائد کی جاتی ہے۔