ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ سے سری لنکن ٹیم کا ایک اور کھلاڑی لاہیرو کمارا انجرڈ ہو کر باہر ہو گیا۔
لاہیرو کمارا انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوئے، وہ پونے میں ٹریننگ سیشن کے دوران زخمی ہو گئے تھے،سری لنکا کی ٹیم میں دشمنتھا چمیرا کو شامل کر لیا گیا ہے،آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی نے سری لنکا اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان داسن شناکا ان فٹ ہونے کی وجہ سے ورلڈکپ سے باہر ہو چکے ہیں۔سری لنکا کے کپتان پاکستان کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے، ان کی جگہ قیادت کوشال مینڈس کو سونپی گئی ہے