ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آواران، سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی 

Awaran encounter, Terrorists died, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کھوڑو میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں  دو ہشت گرد ہلاک اور دو اہلکار شہید ہوگئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آواران میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ دو دہشتگرد زخمی ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیے: ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس نے تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

    شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

 علاقے میں پائے جانے والے دہشتگردوں کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جا رہی ہے اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی قربانیاں فورسز کے عزم کو مزید پختہ کرتی ہیں۔