ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لانگ مارچ کا اسلام آباد پہنچنے تک کیا حال ہوگا؟سینئرسیاستدان کی پیشگوئی

خواجہ آصف،سیالکوٹ،پریس کانفرنس،اسلام آباد،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ملکی سیاست اہم موڑ پر آچکی ہے کیونکہ عمران خان کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان 10 سے 12 ہزار لوگ لیکر نکلا جو اب 3 ہزار رہ گئے ہیں، اب سوچیں لانگ مارچ کا اسلام آباد پہنچنے تک کیا حال ہوگا؟

 آرمی چیف کی تقرری کے متعلق ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی صرف وزیراعظم کا اختیار ہے، اس معاملے میں عمران خان مشورہ دینے والا کون ہے۔

 اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ہمیں پیغام بھجوا چکا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ مل کر کرتے ہیں اور عمران کے ایسے بیانات پر بھارت میں جشن منایا جارہا ہے۔

  خواجہ آصف نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کی آئینی مدت اگلے سال اگست میں مکمل ہوگی اور اس کے 90 دن بعد الیکشن ہوں گے۔