ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کےباسیوں کیلئے بری خبر آگئی

Lahore
کیپشن: Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سموگ کے نرغے میں آ کر باغوں کا شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پربرقرار ۔ 

 تفصیلات کے مطابق لاہور جسے باغوں کا شہر کہا جاتا ہے اب بے تحاشا آلودگی اور سموگ کی وجہ سے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے  نمبر پر آچکا ہے۔ آلودگی اور سموگ کے باعث لاہور کی فضا بُرے طریقے سے متاثر ہو رہی ہے جو کہ شہریوں کی صحت کے لیے منفی ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین نے آلودگی اور سموگ سے بچائو کے لیے شہریوں کو ماسک لگانے کی ہدایات کی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی تک بارش کے حوالے سے کوئی امکان موجود نہیں ہے۔ لاہور کا موسم خشک اور فضا میں  خنکی محسوس کی جا رہی ، جس کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت کم سے کم 18 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری  تک جائے گا۔  

لاہور میں آلودگی کی شرح 385ریکارڈ کی گئی،شاہدرہ میں آلودگی کی شرح461،ڈیفنس میں 427ریکارڈکی گئی ،مین بلیووارڈ میں آلودگی کی شرح416،جوہرٹاؤن میں 410ریکارڈ،شہر میں ٹھنڈی ہواچلنےلگی،درجہ حرارت29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا