ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کیخلاف خط پر سینیٹر شہزاد وسیم کو طلب کر لیا

سپریم کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کیخلاف خط پر سینیٹر شہزاد وسیم کو طلب کر لیا
کیپشن: Azam Khan Swati
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کیخلاف خط پر سینیٹر شہزاد وسیم کو طلب کر لیا۔

ڈی جی ہیومن رائٹس سیل نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم کو پیر کو صبح دس بجے طلب کیا ہے۔ڈی جی ہیومن رائٹس سیل کی جانب سے کہاگیاہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے حکم کے مطابق آپکی جانب سے لکھے گئے خط پر معلومات اکٹھی کی گئیں،اکٹھی کی گئی معلومات سے متعلق اپنا موقف پیش کریں۔

 واضح رہے کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم سمیت پی ٹی آئی سینیٹرز نے 17 اکتوبر کو چیف جسٹس کو خط لکھا تھا،خط میں سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے بارے تفصیل دی گئی تھی،خط میں سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔