ویب ڈیسک: پنجاب نے سی سی پی او لاہورغلام محمد ڈوگرکی خدمات وفاق کو دینے سے پھر انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق سیکریٹری سروسزپنجاب نے تحریری طور پرآگاہ کردیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جانب سےسی سی پی او کی خدمات واپس کرنے کیلئے تیسری بارانکارکیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سی سی پی اورلاہورغلام محمد ڈوگرکوصوبےمیں رکھنا چاہتے ہیں۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ، سکھ یاتریوں کی آمد اورتبلیغی اجتماع کی سیکیورٹی کیلئے سی سی پی او چاہئے۔