ویب ڈیسک:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ آج نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گا۔
ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔پہلے میچ میں قومی ٹیم کو بھارت جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آج گروپ ٹو کے 2 اور میچز بھی ہوں گے جس میں زمبابوے کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا جبکہ ایک اور اہم میچ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔