ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

 انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ٹی 20 ورلڈکپ کے ایک بڑے میچ  میں انگلینڈ  کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز نے 20 اوورز میں 125 رنز بنائے جواب میں انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان میں مقررہ ہدف 11 ویں اوورز میں پورا کرلیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے بھی ہیٹ ٹرک کرلی، آسٹریلیا کو8 وکٹوں سے شکست دےکرمسلسل تیسری فتح سمیٹ لی۔ دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی  انگلینڈنےبٹلرز کی جارحانہ  بیٹنگ کی بدولت 126 رنز کا ہدف 11 ویں اوور میں حاصل کرلیا، بٹلر نے 31 گیندوں پر ناقابل شکست 71 رنز سکور کئے، ان کی اننگز 5 چوکوں اور اتنے ہی چھکوں سے مزین رہی۔ جیسن روئے 22 اور برئسٹو ناقابل شکست 16 رنز  بنا کر نمایاں رہے، زامپا اور اشٹون اگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ایں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹرز کی مایوس کن کارکردگی کے باعث آسٹریلوی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کے بولرز کے آگے آسٹریلوی بلے باز بے بس دکھائی دیے، دنیا کی بہترین بیٹنگ لائن میں سے ایک قرار دیے جانے والے آسٹریلوی کھلاڑی اپنی وکٹیں باآسانی گنواتے رہے۔ کپتان ایرون فنچ نے 44 رنز کے ساتھ انگلش بولرز کے سامنے مزاحمت کی، اور ٹیل اینڈرز کے قیمتی رنز نے ٹیم کو اننگز کے اختتام تک 125 کے مجموعے تک پہنچایا۔  انگلینڈ کے تمام ہی بولرز وکٹیں اڑانے میں کامیاب ہوئے، لیکن 17 رنز کے عوض 3 وکٹیں لینے والے کرس جورڈن نمایاں بولر رہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer