ارسلان شیخ: ایک ماہ کی جیل کاٹ کر گھر پہنچنے پر سینکڑوں پرستاروں کی جانب سے آریان خان کا شاندار استقبال کیا گیا، سخت سکیورٹی میں منت پہنچنے پر میڈیا نے گھیراؤ کرلیا۔
ہالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایک دفعہ پھر ثابت کردیا کہ ہندو انتہاپسند چاہے جتنی بھی نفرت انگیز مہم چلا لیں شہریوں میں ان کی پسندیدگی کا سحر ختم نہیں کرسکتے۔
Aryan Khan reaches Mannat, fans welcome him with band baaja! #AryanKhan pic.twitter.com/7neWtP1BV7
— ETimes (@etimes) October 30, 2021
اس کا واضح ثبوت اس وقت ملا جب ان کے 23 سالہ بیٹے آریان خان ضمانت کے احکامات وصول ہونے کے بعد آرتھرروڈ جیل سے رہائی پا کر گھر پہنچے۔ جہاں سینکڑوں پرستار اور میڈیا کا ایک ہجوم ان کو خوش آمدید کہنے کے لئے موجود تھا۔
Call it Tamasha or celebration.. this is what it is !! #AryanKhan’s welcome at Mannat. This is @iamsrk’s power. pic.twitter.com/7kDhgEi3Zn
— SRK ANNOUNCE YOUR NEXT ???? (@iamsrkfans_) October 30, 2021
کئی افراد ان کا تقابل اداکار سنجے دت سے کرتے ہوئے ان کی جیل یاترا کو ایک نئے سپر اسٹار کا جنم بھی قرار دے رہے ہیں۔
#AryanKhan reaches his home 'Mannat' after being released from Arthur Road Jail in Mumbai
— The Times Of India (@timesofindia) October 30, 2021
A large gathering of media personnel outside Shah Rukh Khan's residence delayed the car's entry into the residential premises (ANI) pic.twitter.com/8ndq0pgv8M
یادرہے سنجے دت کو بھی 1982 میں چرس برآمد ہونے پر پانچ ماہ جیل کاٹنا پڑی تھی حالانکہ اس وقت مہا راشٹر سمیت بھارت میں کانگرس برسراقتدار تھی اور اندرا گاندھی بھارت کی وزیراعظم تھیں جن کا سنیل دت فیملی سے خاندانی تعلق تھا۔
1981 میں انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز '' راکی '' فلم سے کیا تھا جو ایک اوسط درجے کی فلم تھی لیکن اس پانچ ماہ کی قید کے بعد انہوں نے 1985 میں فلم '' نام''، 1988 میں فلم ''جیتے ہیں شان سے'' ،'' مردوں والی بات'' اور یکے بعد دیگرے بلاک بسٹر فلمیں دیں۔ کیا آریان خان بھی سنجے دت کی تاریخ دہرائیں گے?