ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف شاندار کامیابی پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سمیت دیگر وزرا اور رہنماؤں نے مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار جیت پر مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بھی متاثرکن تھی۔ انہوں ںے کہا کہ افغانستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی طرح پہلے کسی کرکٹ ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ میں یوں ابھرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
بہت مبارک ٹیم پاکستان! افغان ٹیم کی جانب سے متاثر کن کھیل پیش کیا گیا۔ میں نے کسی ٹیم کو اتنی تیزی سے عالمی کرکٹ میں اپنی جگہ بناتے اور مقابلے کی غیرمعمولی قابلیت حاصل کرتے نہیں دیکھا۔ مقابلے کی اس سکت اور استعداد کے باعث افغانستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 29, 2021
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جیت اور انٹرٹینمنٹ برابر پاکستان۔ انہوں نے کہا کہ جیت کی بہت مبارک ہو۔
Pakistan ???????? => Jeet + entertainment guaranteed!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 29, 2021
Congrats ????
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے مسلسل تیسری مرتبہ کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کی ٹیموں نے زبردست کھیل پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ٹیمیں آئندہ میچوں میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔
Great game #PakvsAfg https://t.co/3Dx6H6vu1D
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 29, 2021
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے ک ہشاہینوں نے ایک بار پھر کمال کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل تیسرا میچ جیت کر پاکستانی ٹیم نے اپنی برتری برقرار رکھی۔ انہوں نے کہا کہ جیت پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔