(عابد چوہدری) ٹریفک وارڈنز مسواک فروش کی ملی بھگت سے شہریوں کو چونا لگانے لگے، بھاٹی گیٹ میں ٹریفک وارڈنز کا جعلی چالان بک استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹریفک وارڈن چالان پہ چالان کاٹتا رہا اور مسواک فروش چالان کی رقم جمع کرتا رہا۔
بھاٹی گیٹ میں ٹریفک وارڈنز نے کمیشن لینے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔مسواک فروش کی ایپ انسٹال کرکے چالان جمع کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک وارڈن چالان پہ چالان کرتا رہا اور مسواک فروش چالان کی رقم جمع کررہاہے۔مسواک فروش دو سو والے چالان کے دو سو بیس وصول کر رہا ہے۔
شہریوں کاکہنا ہے کہ مسواک فروش نے رقم لی مگر آن لائن جمع نہیں کروائی رقم جمع ہو تو میسج آتا ہے۔
شہری کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ بھاٹی گیٹ میں ٹریفک وارڈنز جعلی چالان بک استعمال کر کے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں جس کا ٹریفک حکام نوٹس لیں۔