(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کی بہترین جوڑیوں کی اگر بات کی جائے تو ہم شارخ اور کاجول کی جوڑی کو کیسے بھول سکتے ہیں جنہوں نے بالی ووڈ کو بے شمار ہٹ فلمیں دیں اور لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔
تفصیلات کے مطابق ’ آسک میں ایوری تھنگ‘ نامی سوال و جواب کے سیشن کے دوران کاجول سے ان کے ایک پرستار نے سوال کیا کہ ’اگر وہ اجے دیوگن سے نہ ملی ہوتیں تو کیا شاہ رخ خان سے شادی کر لیتیں‘؟ جس کے جواب میں اداکارہ کاجول نے کہا ’کیا پروپوز کرنا مردوں کا کام نہیں؟‘
علاوہ ازیں ایک اورمداح نے سوال کیا کہ ان کی خیال میں ان کا بہترین فلم پارٹنر اجے دیوگن ہیں یا شاہ رخ خان؟ تو اس پراداکارہ کاجول نے جواب دیا کہ اس کا انحصار تو صورتحال پر ہے جبکہ اداکارہ کاجول نے اپنے فلمی کیرئیر میں فلم پارٹنر شاہ رخ خان کو اپنی زندگی بھر کا دوست اور ’سپر اسٹار‘ قرار دیا ہے۔
یاد رہے 90 کی دہائی میں شارخ اور کاجول نے بالی ووڈ کی دنیا میں اپنی جوڑی اور اداکاری سے انقلاب لایا تھا، جس کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا ، دونوں کو ان کے پرستار اسکرین پر رومانوی کرداروں میں دیکھ کر سوچتے تھے کہ شارخ اور کاجول جلد شادی کر لیں گے لیکن شاہ رخ خان فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل ہی شادی شدہ تھے جبکہ کاجول نے 1999 میں اجےدیوگن سے شادی کت کے اپنے ازدواجی سفر کا آغاز کیا۔