(ویب ڈیسک) ترکی 7.0 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا ، جس سے متعدد عمارتیں گرگئیں۔ یونان کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ بحیرہ ایجیئن میں آیا۔ زلزلےسےمتعددافرادکی ہلاکتوں کاخدشہ ہے۔زلزلےکےبعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ ساحلی علاقوں میں سمندری پانی داخل ہوا گیاجس سےمتعددگھرزیرآب آگئے۔ ترکی کے زلزلہ پیماادارے نے زلزلے کی شدت 6.6 بتائی ہے جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق شدت 7.0 تھی۔
ترکی میں شدید زلزلہ ۔۔ اللہ پاک ترک بہن بھائیوں کی حفاظت فرماےُ ۔۔۔ pic.twitter.com/yditL4WJ4X
— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) October 30, 2020