(سعید احمد سعید) شاہدرہ ریلوے پھاٹک نمبر 8 کی بندش کے باعث اہل علاقہ نے لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین قراقرم ایکسپریس اور لاہور آنے والی ٹرین شاہ حسین کو شاہدرہ روک لیا۔
شاہدہ ریلوے پھاٹک کی بندش کے بعد علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے لاہور سے جانے اور آنے والی دو ٹرینوں کو روک لیا، لاہور سے جانے والی قرارقرم ایکسپریس اور کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین شاہ حسین کو شاہدرہ پھاٹک نمبر 8 پر روک دیا گیا۔
مظاہرین کا ٹرین کو روک کر احتجاج، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریلوے پھاٹک بند کیا گیا جس سے اہل علاقہ کو گزرنے میں شدید دقت ہے۔ریلوے انتظامیہ فوری پھاٹک نمبر 8کو کھولے، جب تک پھاٹک نہیں کھولا جائے گا تب تک ٹرینیں بھی نہیں چلنے دیں گے، ریلوے و مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے، ریلوے حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیفٹی کے باعث پھاٹک بند کرنے کا کہا گیا۔شہر کے اندر موجود پھاٹک ضلعی انتظامیہ کی ثوابدید ہے۔ضلعی انتظامیہ درخواست دے تو پھاٹک کھول دیں گے۔