ایازصادق کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع

ایازصادق کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازنےایازصادق کےخلاف قانونی کارروائی کاعندیہ دے دیا۔

انہوں نےٹویٹ کیاکہ ریاست کوکمزورکرناناقابل معافی جرم ہےجس کی سزاایاز صادق اوران کےحواریوں کوضرورملنی چاہیے۔ لاہورکےتھانہ سول لائنزمیں ایازصادق کےخلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست بھی جمع کرادی گئی۔
قومی اسمبلی میں دئیےگئےایازصادق کےبیان پرردعمل کاسلسلہ جاری ہے۔وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازنےایازصادق کےخلاف قانونی کارروائی کاعندیہ دے دیا۔انہوں نےٹویٹ کیاکہ ریاست کوکمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزا ایاز صادق اور ان کے حواریوں کوضرورملنی چاہیے۔

وزیراعظم کےمعاون خصوصی شہبازگل نےکہاکہ سردارایاز صادق نےمودی کا بیانیہ دہرایا۔
عوامی سطح پربھی ایازصادق کے بیان پرردعمل دیکھنےمیں آرہاہے۔سابق اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بیان پر  لاہورکےایک شہری نےان کےخلاف مقدمہ کےاندراج کےلیےپولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کرادی۔

درخواست کے متن کے مطابق ایاز صادق نے قومی اسمبلی کےاجلاس میں انڈین فوج کے حق میں اور پاک فوج کے خلاف بیان دے کر ملکی سالمیت پر حملہ کیا ہے، درخواست کو پولیس نے قانونی مشاورت کے لیے لیگل ڈیپارٹمنٹ بھجوا دیا ہے، پولیس کے مطابق درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer