کورونا کےبڑھتے کیسز، آئی جی پنجاب کی نئی ہدایات جاری

 کورونا کےبڑھتے کیسز، آئی جی پنجاب کی نئی ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: کورونا کےبڑھتےہوئےکیسز کے بعد آئی جی پنجاب کی نئی ہدایات جاری، فیلڈمیں کام کرنے والےافسروملازمین کو ماسک وسینیاٹائزرکا استعمال یقینی بنانےکاحکم دے دیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران دن بدن بڑھتے ہوئےمریضوں پرآئی جی پنجاب نے پولیس افسران کوماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا، ڈی آئی جی ویلفیئرآغایوسف نے سی سی پی او لاہورسمیت تمام آرپی اوزکو عملدرآمد کے لیےمراسلہ بھجوا دیا  جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھرمیں دن بدن کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

پولیس افسران واہلکاروں کا چوبیس گھنٹےدوران ڈیوٹی لوگوں سے میل جول رہتا ہے، ایسے میں افسرواہلکار دوران ڈیوٹی ماسک اورسینیاٹائزر کااستعمال یقینی بنائیں، دوران ڈیوٹی عام شہریوں کو بھی ماسک کےاستعمال کی ہدایت کی جائے جبکہ تمام اہلکار کورونا وائرس سے بچاوکے لئے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کریں تاکہ اپنی صحت کاخیال رکھتے ہوئے ڈیوٹی بہتر طریقےسے سرانجام دے سکیں۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس نے 20 افراد کی جان لے لی، 9 ہلاکتیں سندھ، 7 پنجاب، 3 خیبرپختونخوا جبکہ ایک موت آزاد کشمیر میں ہوئی، جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے اموات 6 ہزار 795 تک پہنچ گئی ہے، پاکستان میں کورونا کے 808 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 98 وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں، 3 لاکھ 13 ہزار، 527 مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کیا ہے کہ 70 روز بعد کورونا کیسز کی شرح 3 فیصد بڑھ گئی ہے، این سی او سی نے کچھ عوامی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی ہیں لیکن وبا کا پھیلاؤ اسی صورت رکے گاجب عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریںگے،عوام نے احتیاط نہ کی تو کورونا کی صورتحال بگڑ سکتی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer