محکمہ سپورٹس کو تاریخی مقامات پرشوٹنگ کی فیس بڑھانےکی اجازت مل گئی

محکمہ سپورٹس کو تاریخی مقامات پرشوٹنگ کی فیس بڑھانےکی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیسر کھوکھر: پنجاب کیبینٹ کمیٹی نے محکمہ سپورٹس کو تاریخی مقامات پر شوٹنگ کی فیس بڑھانے کی اجازت دے دی۔
 
تفصیلات کے مطابق  پنجاب کیبنٹ کمیٹی کےاجلاس میں محکمہ سپورٹس اورمحکمہ ٹورازم کو تمام تاریخی اور سیاحتی مقامات پر ہونے والے فنکشنز اور شوٹنگ کی فیس بڑھانے کی اجازت دی گئی، محکمہ سپورٹس کوحکم دیا گیا ہےکہ اس سلسلے میں ایک میکانزم بنایا جائےتاکہ حکومت کے ذرائع آمدن میں اضافہ ہو سکے۔

پنجاب کیبنٹ کمیٹی نے کورونا کے تمام آلات اور اشیاء پر ٹیکس ختم کرنے کی بھی منظوری دی ہے، یہ فیصلہ صوبائی وزیر خزانہ کی سربراہی میں ہونے والےاجلاس میں کیا گیا ہے، اجلاس میں مختلف محکموں کے سیکرٹریزنےشرکت کی۔

 دوسری جانب  پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے شہر کے اے کلاس پارکوں میں انٹری فیس وصولی کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کردی ہے،  ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے سمری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد ارسال کی ہے۔   پی ایچ اے ذرائع کے مطابق سمری میں پی ایچ اے کی مالی حالت کو بہتر بنانے کے لئے انٹری فیس کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سے پارکوں میں پارکنگ فیس وصول کرنے اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

 ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کے مطابق وزیراعلیٰ کی اصولی منظوری کے بعد پارکوں میں انٹری فیس کا حتمی تعین کیا جائے گا، سابق دور حکومت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پارکوں سے انٹری فیس وصولی کا خاتمہ کیا تھا جسے تبدیلی سرکار دوبارہ رائج کرنے کے درپے ہے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer