ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا مزید 20 پاکستانیوں کی جان لے گیا، 1078 نئے کیسز رپورٹ

کورونا مزید 20 پاکستانیوں کی جان لے گیا، 1078 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے حملوں میں ایک بار پھر تیزی آگئی، وائرس صرف 24گھنٹے میں 20پاکستانیوں کی جان لے گیاجبکہ کورونا کے 1078نئے مریض بھی سامنے آگئے،متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3لاکھ 32ہزار سے بھی تجاوز کرگئی، ملک میں ایکٹو کیس بھی 11 ہزار 864 ہوگئے۔

 کورونا کی دوسری لہرخطرناک ہورہی ہے، قاتل وائرس سے مزید  افراد متاثر، کئی زندیوں کے چراغ گل ہوگئے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 32 ہزار 933 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے ایک ہزار 78 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 186 ہوگئی ہے، جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 11 ہزار 864 ہوگئی ہے۔

سندھ ایک لاکھ ہزار 238 متاثرہ افراد کے ساتھ سرفہرست ہے، پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 3ہزار 831 ہوگئی ہے، خیبرپختونخواہ  39ہزار 361، اسلام آباد میں 19ہزار، 594 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، بلوچستان میں 15 ہزار 887، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 229 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 4ہزار 46 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس نے 20 افراد کی جان لے لی، 9 ہلاکتیں سندھ، 7 پنجاب، 3 خیبرپختونخوا جبکہ ایک موت آزاد کشمیر میں ہوئی، جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے اموات 6 ہزار 795 تک پہنچ گئی ہے، پاکستان میں کورونا کے 808 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 98 وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں، 3 لاکھ 13 ہزار، 527 مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کیا ہے کہ 70 روز بعد کورونا کیسز کی شرح 3 فیصد بڑھ گئی ہے، این سی او سی نے کچھ عوامی سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی ہیں لیکن وبا کا پھیلاؤ اسی صورت رکے گاجب عوام احتیاطی تدابیر اختیار کر یں گے،عوام نے احتیاط نہ کی تو کورونا کی صورتحال بگڑ سکتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer