لیسکو کا کرپٹ ملازمین کو کڑی سزا دینے کا اعلان

لیسکو کا کرپٹ ملازمین کو کڑی سزا دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم ) لیسکو نے کرپشن میں ملوث ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کا اعلان کر دیا، گریڈ ون سے سولہ تک کے ملازمین کے کرپشن الزامات کے کیسز جلد نمٹانے کے لئے سپرنٹنڈنگ انجینئر رشید احمد خان کو فوکل پرسن مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

لیسکو نے کرپشن میں ملوث افسران و ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا اعلان کر دیا ہے، کمپنی نے وزارت پاور ڈویژن کی ہدایات کی روشنی میں کرپٹ ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں لیسکو کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے تمام شعبوں کے سربراہان کو مراسلہ بھجوا دیا ہے، جس کے مطابق کرپشن کے کیسز کو جلد از جلد نمٹانے اور کرپشن ثابت ہونے پر ملازمین کو نوکری سے برخاست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مراسلہ کے مطابق کم از کم سزا افسران و ملازمین کی تنزلی ہونی چاہیئے، کرپٹ ملازمین کو کم سزا دینے سے اجتناب کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ کمپنی نے کرپشن میں ملوث افسران کے کیسز کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ جس کے لئے سپرنٹنڈنگ انجینئرایسٹرن سرکل رشید احمد خان کوفوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے میں کیسز کی سماعت کی معاونت بھی کریں گے۔