کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت منظور

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور کی سیشن عدالت نےاشتعال انگیز تقاریرکےمقدمے میں میاں نواز شریف کے داماد کپٹین ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت منظورکرلی، عدالت نے کیپٹن صفدر کودولاکھ کےضمانتی مچلکےجمع کرانے کی ہدایت کردیکیپٹن ریٹائرصفدرکی رہائی کیلئے روبکارجاری کردی گئی.
تفصیلات کے مطابق لاہور کی ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت اور پراسیکیونش کی الگ الگ درخواستوں پر فیصلہ سنایا، عدالت نےکپٹین ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت منظورکرلی، عدالت نےکیپٹن صفدر کودولاکھ کےضمانتی مچلکےجمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے کیپٹن صفدرکےمزیدجسمانی ریمانڈ کی پراسیکیوشن کی درخواست مستردکردی،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل فرہاد علی شاہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کوسیشن عدالت چیلنج کیا تھا، کیپٹن صفدرکی جانب سے کہا گیاکہ ان کے موکل کیخلاف سیاسی بینادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے  جس بیان پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کیا گیا ہے اس طرح کے بیانات پر حکمران جماعت کے آرکان کیخلاف بھی مقدمات درج ہونے چاہیے۔

سرکاری وکیل نے ضمانت کی مخالفت کی اور بتایا کہ مقدمات کی دفعات ناقابل ضمانت ہیں،سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے تفتیش کرنی ہے اس لیے ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer