تاجر برادری کی شٹرڈاؤن ہڑتال کا دوسرا روز،کارو باری سرگرمیاں معطل

 تاجر برادری کی شٹرڈاؤن ہڑتال کا دوسرا روز،کارو باری سرگرمیاں معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: تاجروں کی ہڑتال کا آج دوسرا روز، شاہ عالم مارکیٹ، اعظم مارکیٹ،اکبری منڈی،سرکلرروڈ، لنڈا بازار، لوہامارکیٹ سمیت شہر کی بیشتر چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند، بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ، اردو بازار ،انارکلی بازار، ہال روڈ، مال روڈ، بیڈن روڈ اورگنپت روڈ پر بھی کارو باری سرگرمیاں معطل۔

تفصیلات کے مطابق شناختی کارڈ کی شرط اور دیگر مطالبات کیخلاف تاجروں کی دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے،دوسرے روز بھی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں شٹر ڈاؤن ہے، لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

تاجر تنظیمیں مطالبات منوانے کیلئے میدان میں ہیں،  پاکستان ٹریڈرزالائنس لاہور کے صدر ناصر حمید خان کی سٹی42 سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت تاجروں کی بات سنے ۔

مرکزی سیکرٹری جنرل انجمن تاجران نعیم میر   کا کہنا تھا  کہ ہڑتال کا دورانیہ 2 نومبر تک بڑھانے پر مشاورت جاری ہے، تاجر رہنما محمد علی میاں  نے کامیاب ہڑتال پر اظہار تشکر کیا  اور خالد پرویز  کا کہنا تھا کہ  جائز مطالبات کیلئے میدان میں آنا آئینی حق ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer