حسن خالد: سیون اپ پھاٹک کے رہائشیوں کا لڑکی کے مبینہ اغوا پر پولیس کی جانب سے عدم تعاون پر احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے سڑک بلاک کر کے شدید نعرے بازی کی۔
تفصیلات کے مطابق گلبرگ سیون اپ پھاٹک پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ چار روز قبل صائمہ گھر سے نکلی مگر واپس نہ آئی، صائمہ کے مبینہ اغوا پر لواحقین کی جانب سے تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس کو اطلاع دی گئی مگر پولیس نے تعاون کرنے کی بجائے الٹا دھمکیاں دینا شروع کردیں۔
پولیس کے عدم تعاون پر صائمہ کے لواحقین اور اہل علاقہ نے ٹائر نظر آتش کر کے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑک دونوں اطراف سے بلاک کر دی، سڑک بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک بدترین جام رہی، بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر لواحقین کو انصاف کی یقین دہانی دلائی جس پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔